• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا گووندا نے مادھوری کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تھا؟

بالی ووڈ اداکار گووندا نے ایک بار مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا؟

بالی ووڈ میں ایک وقت تھا جب گووندا اور مادھوری ڈکشٹ کی جوڑی نے کئی ہٹ فلمیں دیں، جن میں پاپ کا انت، مہا سنگرام، عزت دار اور بڑے میاں چھوٹے میاں شامل ہیں۔

گووندا نے اسی دورانیے میں کرشمہ کپور، روینہ ٹنڈن، رانی مکھرجی، نیلم کوٹھاری سمیت دیگر کے ساتھ بھی پردے پر فارمنس دیں۔

گووندا نے اپنی اداکاری اور ڈانس پرفارمنس سے مداحوں کے دلوں میں اپنا ایک مقام بنالیا تھا، اُن کی تقریباً تمام ہی فلمیں باکس آفس پر ہٹ جارہی تھیں۔

یہی وہ وقت تھا جب گووندا کی مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ جوڑی کو پرفارمنس اور آن اسکرین کیمسٹری کی بنیاد پر مداح خوب سراہ رہے تھے۔

اس دوران ایک وقت وہ بھی آیا کہ گووندا نے خوبرو اداکارہ مادھوری کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا، اداکار نے ایسا کیوں کیا؟ بالآخر کئی برس بعد وجہ سامنے آگئی۔

خبر کے مطابق بالی ووڈ کے راجا بابو نے مادھوری ڈکشٹ کی کیریئر میں مدد کی اور انہیں جتندر اور ریکھا جیسے سپر اسٹار کی فلم سدا سہاگن میں اپنے مقابل کردار دلوایا۔

اسی دوران مادھوری ڈکشٹ کی ہدایت کار شبھاش گھئی سے ملاقات ہوئی اور انہیں فلم آفر کی، اداکارہ نے سدا سہاگن پر فلم اتردکشن کو فوقیت دی۔

گووندا فلم سدا سہاگن چھوڑنے کے مادھوری کے فیصلے پر پریشان ہوئے، جتندر اور ریکھا کی یہ فلم بعد ازاں سپر ہٹ ثابت ہوئی جبکہ سبھاش گئی کی فلم خاطر خواہ پرفارم نہ کرسکی۔

مادھوری کو اپنے اس فیصلے پر کبھی افسوس ہوا نہ ہی اسے غلط قرار دیا، بعدازاں انہیں1988ء میں فلم تیزاب سے شہرت کی نئی بلندیاں مل گئیں۔

1989ء میں گووندا کے مقابل مادھوری کو فلم پاپ کا انت میں کاسٹ کیا گیا تو اداکار نے اُن کے ساتھ کام کرنے سےا نکار کردیا۔

اس پر ہدایت کار نے گووندا سے کہا کہ یا تو وہ اس فلم میں ہوں گے یا پھر مادھوری ہوں گی۔ اس موقع پر راجیش کھنہ نے مداخلت کی، جن کا راجا بابو بہت احترام کرتے تھے، اس طرح انہوں نے فلم سائن کرلی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید