• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے خود کے ساتھ زیادتی کی، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خود کے ساتھ زیادتی کی۔ پی ٹی آئی اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں تھی۔ 

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر غلام علی نے مزید کہا کہ سیاست کی شائستگی گزشتہ 4 سالوں سے ختم ہوگئی۔ جنہیں چور کہتے تھے اب ان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ 

گورنر کے پی نے کہا کہ یہ سب مکافات عمل ہے۔ مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کیا گیا۔ آصف زرداری کی ہمشیرہ کو گرفتار کیا گیا۔ 

 گورنر غلام علی نے کہا کہ بی آر ٹی بس سروس بند نہیں ہوگی۔ ہم بغاوت کی سوچ کی مذمت کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید