کراچی (نیوزڈیسک) ریاست اوڈیسہ کے بالاسور ضلع میں مسافر ٹرین کے پٹڑی سے اترنے اور مال ٹرین سے ٹکرا جانے سے 120افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔بھارتی ریاست اوڈیسہ کے بالاسور ضلع میں مسافر ٹرین کے پٹڑی سے اترنے اور مال ٹرین سے ٹکرا جانے سے 120افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 600 ہسپتال میں داخل ہوئے۔ وزیر اعظم نریندرا مودی نے ٹویٹ میں کہا کہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد دی جا رہی ہے۔