• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم جونیئر ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ ٹیم کا لاہور ایئرپورٹ پر پی ایچ ایف کے نمائندگان نے استقبال کیا۔

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا عمان سے لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

سیکریٹری پی ایچ ایف حیدر حسین، اولمپیئن توقیر ڈار، ڈی ایچ اے کے بریگیڈیئر منیر باجوہ اور دیگر نمائندگان نے ٹیم کا استقبال کیا جبکہ قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے مینجر و ہیڈ کوچ حنیف خان اور تین کھلاڑی عبدالوہاب، ارباز خان اور ایاز احمد کراچی پہنچے ہیں۔

جناح ٹرمینل پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے اہلخانہ نے استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

عمان کے شہر صلالہ میں ہونے والے جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان جونیئر ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ کے ٹاپ فور میں جگہ بنانے پر جونیئر ورلڈ کپ کےلیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید