• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا عثمان بزدار دور کی تقرریوں و تبادلوں پر تحقیقات کا آغاز

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ہونے والی تقرریوں اور تبادلوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق سیکریٹری سروسز نے عثمان بزدار دور کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے سیکریٹری مواصلات کو 5 جون کو ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق عثمان بزدار پر تقرریوں اور تبادلوں کی مد میں کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔

قومی خبریں سے مزید