• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی شیخوپورہ پہنچ گئی

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پرسیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی گزشتہ روز شیخوپورہ پہنچ گئی جس کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے 24گھنٹے کے دوران اس امر کا تعین کرنے کی زمہ داری سونپی ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں گیسٹرو کو روکنے والے ٹیکوں(فلیجل100ایم ایل ) کی عدم دستیابی کی ذمہ داری ضلع حکومت یا محکمہ صحت پر عائد ہوتی ہے اور ہسپتال میں نصب درجن سے زائد ڈاکٹروں کی غیر حاضری اور صفائی کے ناقص انتظامات کا ذمہ دار کون ہے اور ٹی بی کے مرض میں مبتلا مریض کو دیگر مریضوں کے ساتھ جنرل وارڈ میں داخل کرنے کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے وزیر اعلیٰ نے ایس پی چوک شیخوپورہ اور سول ہسپتال چوک شیخوپورہ میں گھوڑوں کے مجسموں اور دل کے مجسمہ کی تنصیب کا کام ادھورا چھوڑنے کے ذمہ دار افسروں کے بارے میں بھی چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
تازہ ترین