کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔
راجن پور میں فلڈ کنٹرول روم کے مطابق برساتی نالہ کاہا سلطان سے 6 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔
فلڈ کنٹرول روم نے بتایا ہے کہ نالہ چھاچھر سے 2 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گز رہا ہے۔
فلڈ کنٹرول روم کے مطابق ندی نالوں کا سیلابی پانی روجھان کے سیم نالوں میں پہنچ گیا ہے، سیم نالوں کے حفاظتی بندوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں ملتان، جہانیاں اور راجن پور میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
کوہلو میں بارش اور ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔