چین کے صوبے سیچوان میں پہاڑی تودہ گرنے سے 14 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہوگئے۔
بیجنگ سے چینی میڈیا کے مطابق حادثہ چین کے شہر لیشان کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔
چینی میڈیا کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ لیشان کے پہاڑی علاقے میں دو روز پہلے شدید بارش ہوئی تھی۔