• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ افگن کے نئے ’جاپانی‘ ٹیٹو پر انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ نادیہ افگن کے جاپانی زبان میں گدوائے گئے نئے ٹیٹو پر بحث چھڑ گئی ہے۔

غیر معمولی اداکارانہ صلاحیتوں اور فیشن سینس کے سبب نادیہ افگن شوبز  انڈسٹری میں ایک آئیکون کا مقام رکھتی ہیں، نادیہ افگن نے جس بھی ڈرامے میں کام کیا شائقین کے لیے وہ ڈرامہ بھولنا ناممکن سا ہو گیا۔

ڈرامہ چاہے اردو ہو یا پنجابی، دونوں زبانوں کے ڈراموں میں اُن کی پرفارمنس بہترین رہی ہے۔

حال ہی میں نادیہ افگن نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے اور خبروں کی زینت بن گئی ہیں، نادیہ افگن کے وائرل ہونے کا سبب اُن کا جاپانی زبان میں گدوایا گیا نیا ٹیٹو ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

گزشتہ دنوں نادیہ افگن نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نیا ٹیٹو گدوایا ہے۔

پیچیدہ طریقے سے ڈیزائن کیے گئے اس ٹیٹو  کی اہمیت اور معنی سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

نادیہ افگن کے اس ٹیٹو پر انٹرنیٹ صارفین حلال اور حرام کی بحث میں مصروف ہیں، کچھ صارفین کو نادیہ افگن کا یہ ٹیٹو بہت بھایا ہے جبکہ کچھ نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس ٹیٹو کے خلاف کمنٹس کیے ہیں۔

نادیہ افگن کا ٹیٹو بنانے والی ٹیٹو آرٹسٹ نے بھی اداکارہ کے بازو پر ٹیٹو بنانے سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے جاپانی زبان کا لفظ ’’Ikigai‘‘ ’اِکی گئی‘ لکھا ہے۔

آرٹسٹ کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ کا ٹیٹو بناتے ہوئے خوشی ہوئی۔‘


دوسری جانب  جاپانی لفظ ’اِکی گئی‘ کے معنی کی اگر بات کی جائے تو میڈیا رپورٹس کے مطابق لفظ اِکی ’iki‘ کا معنی’زندہ‘ یا ’زندہ ہونے کی علامت‘ ہے جبکہ  لفظ ’گئی‘، ’gai‘ فائدہ یا قدر کا معنی رکھتا ہے جس کی تفصیل ہے  ’زندگی کا معنی، مقصد یا قدر۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید