لندن ہائیکورٹ میں شہزادہ ہیری کے برطانوی میڈیا گروپ’مرر گروپ نیوز پیپر‘ کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر شہزادہ ہیری برطانوی میڈیا گروپ کیخلاف ثبوت پیش کرنے لندن ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
شہزادہ ہیری گزشتہ تقریباً 130 برس کے دوران عدالت کے روبرو پیش ہونے والے شاہی خاندان کے پہلے فرد ہیں۔
شہزادہ ہیری کے وکیل کا کہنا ہے کہ مقدمہ پریس کے خلاف انتقامی کارروائی کا حصہ نہیں بلکہ اس کا مقصد مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
شہزادہ ہیری کے علاوہ 100 دیگر شخصیات نے برطانوی میڈیا گروپ پر مقدمہ کیا اور الزام لگایا تھا کہ میڈیا گروپ نے 1991 سے لے کر 2011 کے دوران غیرقانونی طور پر فون ہیک کرنے اور دیگر غیرقانونی ذرائع سے ان کے بارے میں جاسوسی کرکے معلومات جمع کی تھیں۔