اپنی بھوک مٹانے کےلیے جنگل کے بادشاہ یعنی شیر کے حملے میں بچ جانے والے جانوروں کی تعداد کم ہی ہے۔ ایسے ہی ایک یا دو نہیں درجن بھر شیروں کے سامنے بھینسا ڈٹ گیا اور اپنی حاضر دماغی اور پھرتی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جان بچالی۔
شیروں سے نبردآزما اس بھینسے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیروں کے حملے سے بچنے کےلیے بھینسا اپنے وجود کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے انہیں ڈرانے اور دور بھگانے کی کوششیں کر رہا ہے۔
شیروں کو اپنے قریب آتا دیکھ کر بھینسے نے بھی پھرتی دکھائی اور فوراً ہی ساتھ موجود ندی میں چلا گیا، شیر اسے جاتا دیکھتے رہے اور شکار پنجوں سے نکل جانے کے بعد اپنی بھوک پانی پی کر مٹانے لگے۔