پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جس شخص کو ایجنسیوں کا آلہ کار بتا کر پروپیگنڈا کیا، وہ اس کا سرگرم کارکن نکلا۔
اس شخص کا نام عمران محبوب ہے، اور کام انتشار پھیلانا، جبکہ الزام ایجنسیوں پر لگانا ہے۔
9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد شرپسند عمران محبوب کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ابتداء میں جناح ہاؤس لاہور بھیجا گیا۔
تصاویر بنائی گئیں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی گئیں، پھر پی ٹی آئی نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے عمران محبوب کی ویڈیو جاری کرکے اسے ایجنسیز کا بندہ قرار دیا اور واقعے کا سارا الزام سیکیورٹی اداروں پر لگانے کی کوشش کی۔
شرپسند عمران محبوب قانون نافذ کرنے والوں کی حراست میں ہے، ملزم کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔