• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر سیاستدان انعام اللّٰہ نیازی بھی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر نکلے

ایکسائز حکام کے سمجھانے پر انعام اللّٰہ نیازی نے موقع پر ٹوکن ٹیکس ادا کیا۔
ایکسائز حکام کے سمجھانے پر انعام اللّٰہ نیازی نے موقع پر ٹوکن ٹیکس ادا کیا۔

سینئر سیاستدان انعام اللّٰہ نیازی بھی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر نکلے۔ لاہور کینٹ کے علاقے میں ان کی گاڑی کو روک لیا گیا۔

ایکسائز حکام نے ملٹری پولیس کے ساتھ کینٹ میں نادہندہ گاڑیوں کے خلاف آپریشن کیا۔

انعام اللّٰہ نیازی گاڑی روکنے پر غصے میں آگئے، انہوں نے گاڑی کی چابی ایکسائز حکام کو دینی چاہی۔

ایکسائز حکام کے سمجھانے پر انعام اللّٰہ نیازی نے موقع پر ٹوکن ٹیکس ادا کیا، ان کی گاڑی پر 99 ہزار 200 روپے ٹیکس واجب الادا تھا۔

قومی خبریں سے مزید