پشاور ہائیکورٹ میں 9 مئی واقعات میں گرفتار ملزمان کے کیسز ملٹری کورٹ میں چلانے کے خلاف درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کردی گئیں۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سویلین کے مقدمات ملٹری کورٹ میں نہیں چلائے جاسکتے ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ سویلین کے مقدمات ملٹری کورٹ میں چلانے کے لیے ایکٹ میں ترمیم کرنا ہوگی۔