• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا، اوپن مارکیٹ میں ایک روپے سستا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر 20پیسے مہنگا اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے سستا ہو گیا، یورو کی قیمت میں 7.90روپے کی کمی، پاؤنڈ کی قیمت بھی 8.40روپے گھٹ گئی ،بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 20 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 286.20 روپے سے بڑھ کر 286.40 روپے اور قیمت فروخت 286.80 روپے سے بڑھ کر 287.00 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 298.00 روپے سے کم ہو کر 297.00 روپے اور قیمت فروخت 301.00 روپے سے کم ہو کر 300.00 روپے ہو گئی ہے ،یورو کی قیمت خرید 7.80 روپے کی نمایاں کمی سے 317.80 روپے سے کم ہو کر 310.00 روپے اور قیمت فروخت 7.90 روپے کی کمی سے 321.00 روپے سے کم ہو کر 313.10 روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 8.30 روپے کی کمی سے 369.30 روپے سے کم ہو کر 361.00 روپے اور قیمت فروخت 8.40 روپے کی کمی 373.00 روپے سے کم ہو کر 364.60 روپے ہو گئی ہے ،دریں اثنا بدھ کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 32 پیسے کے اضافے سے 286.88 روپے ہو گیا۔