• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے لاہور میں باکس آفس کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جیو فلمز کی پیشکش، انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کی شاہ کار فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ریلیز کے بعد سے اب تک باکس آفس پر مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ اور ریکارڈ توڑ بزنس کرتے ہوئے نت نئے ریکارڈز قائم کر رہی ہے۔

اب بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے 32 ہفتوں کے دوران صرف لاہور میں 52.2 کروڑ کا بزنس کرکے، اس شہر کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

خیال رہے کہ ایک ایسے ملک میں جہاں بیشتر فلمز کا زندگی بھر کا کُل کاروبار ہی بامشکل 50 کروڑ ہوتا ہے ایسے میں صرف ایک شہر سے 32 ہفتوں کے دوران 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنا غیر معمولی اور شاندار کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ گزشتہ برس 13 اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی گئی تھی جس کے بعد سے اب تک دنیا بھر سے 200 کروڑ سے زائد جبکہ ملک بھر سے 100 کروڑ سے زائد بزنس کرنے والی پہلی ملکی فلم بن گئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید