• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور اومان نے دہرے ٹیکس سے بچنے کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے

روس اور اومان نے دہرے ٹیکس سے بچنے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ یہ بات روس کی وزارت خزانہ نے بتائی۔

روس کے نائب وزیر خزانہ ایلیکسی سازانوف کا کہنا تھا کہ 2022ء میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں 46 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ تجارتی منافع میں اضافہ اور معاشی تعاون کو مضبوط کیا جائے۔

روس کی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سود سے ہونے والی آمدنی اور رائلٹیز پر ٹیکس کی شرح 10 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری کمپنیاں اور دیگر پبلک انوسٹمنٹ کمپنیز سودی آمدنی پر ودہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گی۔

تجارتی خبریں سے مزید