وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تکبّر، ضد، اَنا، اپنی ذات و مفادات کے بُت کا ہاؤس آف کارڈز دھڑام سے زمیں بوس ہوگیا ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی سے روح نکل گئی، پارٹی بنانے والوں کے چلے جانے سے بس اب بُت ہی باقی رہ گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مغرور نے کہا تھا کسی کے آنے اور جانے سے فرق نہیں پڑتا، وہ آج عبرت کی زندہ مثال بن چکا ہے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک شعر بھی شیئر کیا۔
دل کے پھپھولے جل اُٹھے سینے کے داغ سے
اِس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے