• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ

کراچی (عبدالماجدبھٹی) پاکستان کرکٹ بورڈ منصوبہ بندی کررہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے کچھ میچ رمضان میں ہوں۔ اس سال پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی میچ رمضان میں ہوئے تھے جس میں تماشائیوں نے زبردست دلچسپی لی تھی۔ پاکستان ٹیم آسٹریلیا اور دوروں کے بعد جب وطن واپس آئے گی تو پاکستان سپر لیگ شروع ہوچکی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ سیریز ممکن بنانے کیلئے پاکستان نے ویسٹ انڈیز سیریز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایس ایل کے بعد پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے آئر لینڈ، نیدرلینڈ اور انگلینڈ جائے گی بعد ازاں ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے امریکا اور ویسٹ انڈیز جائیگی۔ ذرائع کے مطابق فروری میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 2ٹیسٹ اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز12فروری سے10مارچ کے درمیان سپر لیگ سے متصادم ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی ایل ٹی 20کے شیڈول کیلئے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کرکے لیگ شیڈول سے10روز پہلے شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔ آئندہ سال پی سی بی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کیلئے اپنے کھلاڑیوں کو اجازت دیگا۔

اسپورٹس سے مزید