• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویلین کیسز ملٹری کورٹ میں چلانے کیلئے آئین کی تشریح کی ضرورت، پشاور ہائیکورٹ

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ سویلین کیسز ملٹری کورٹ میں چلانے کیلئے آئین کی تشریح کی ضرورت ہے،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیاکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں کورٹ ماشل ہوتا ہے،سویلین کے کیسز ایکٹ تحت کیسے چلائے جاسکتے ہیں؟ عدالت عالیہ نے مردان سے تعلق رکھنے والے سویلین کے خلاف ایف آئی آر میں آرمی ایکٹ کی دفعات ختم کرنے کےلئے دائر رٹ کی سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔