• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ،بہاولپور سمیت 6 اضلاع کے 25رمضان بازاروں میں چینی کی قلت

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملتان،بہاولپور سمیت 6 اضلاع کے 25 رمضان بازاروں میں چینی کی قلت پیدا ہو گئی،محکمہ خوراک  نے متعلقہ ڈی سی اوز سے فوری معاملے کانوٹس لینے کی ہدایت جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق فوڈڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے قصور، فیصل آباد، جھنگ، ملتان، بہاولپور اوربہاولنگر کے ڈی سی اوز کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق ان میں  گل گشت گول باغ رمضان بازار ملتان، شمس آباد رمضان بازار ملتان، مدنی چوک رمضان بازار ملتان، ممتازآباد رمضان بازار ملتان، ڈیرہ اڈا رمضان بازار ملتان، باغ لنگے خان رمضان بازار ملتان، ایم ڈی اے رمضان بازار ملتان، بستی ملوک رمضان بازار ملتان، ٹی ایم اے آفس رمضان بازارشجاع آباد ملتان، قادر پور راں رمضان بازار ملتان، مخدوم رشید رمضان بازارملتان، جلال پور پیروالہ فوارہ چوک رمضان بازارملتان، ماڈل بازار بہاولپور، میلے والی گلی بازار بہاولپور، ریلوئے روڈ بازار بہاولپور، خانقاہ شریف بازار بہاولپور، محمود پارک احمدپورشرقیہ بہاولپور، الشمس چوک اوچشریف تحصیل احمدپور، مبارکپور تحصیل احمدپورشرقیہ بہاولپور،اولڈ ٹی ایم اے آفس تحصیل یزمان بہاولپور، ہیڈراجکاں تحصیل یزمان بہاولپور، ویٹرنری ہسپتال روڈ حاصل پورضلع بہاولپور،چوک رنگیلاشاہ بازارحاصل پور بہاولپور، اولڈ بس سٹینڈ خیرپورٹامیوالی ضلع بہاولپور، عیدگاہ روڈ بہاولنگر، چوک فوارہ بہاولنگر، سلیمانکی روڈ منچن آباد ضلع بہاولنگر، چمن بازار چشتیاں بہاولنگر اورچوک فوارہ تحصیل فورٹ عباس ضلع بہاولنگر ،پتوکی، فیصل آباد، جھنگ کے رمضان بازار شامل ہیں۔ اس حوالے سے کہاگیاہے کہ متعلقہ ڈی سی اوز فوری طورپر اقدامات اٹھائیں اوراس امر  کویقینی بنائیں کہ تمام رمضان بازاروں میں مقررہ نرخوں  پر چینی میسر ہو۔
تازہ ترین