بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) 38 بی سی کے رہائشی اللہ دتہ نے ڈائریکٹراینٹی کرپشن کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ جنگلات سب ڈویژن نیشنل پارک لال سوہانرا کے اہلکاروں نے ٹھیکیداروں سے ملی بھگت کرتے ہوئے رشوت لیکر50-60 انچ کی لپیٹ والی لکڑی بھی کٹوادی جبکہ بمطابق شرائط ٹھیکیداریہ لکڑی نہیں کاٹ سکتے تھے اوراپنی کرپشن کوچھپانے کی خاطر تین نامعلوم افراد سے مل کر جنگل کوآگ لگادی گئی، اللہ دتہ نے کہا کہ لکڑی کٹواکر جونقصان کیااس کے بعد آگ لگاکر مزید لاکھوں روپے کی قیمتی لکڑی بھی ضائع کردی گئی ، جنگل کوآگ لگواکرخزانہ کولاکھوں کروڑوں روپے کانقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے اوران سے جنگل کے نقصان کی ریکوری اوررشوت سے وصول کی ہوئی لاکھوں روپے رقم وصول کی جائے اورانہیں قرارواقعی سزادی جائے۔