• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں مزدور کی کم سے کم اجرت 33,750 روپے مقرر

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ کا 2 کھرب 244 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا، بجٹ خسارہ 37.7 ارب روپے سے زائد ہے۔

مراد علی شاہ نے بطور وزیرِ خزانہ اپنے پانچ سال دور حکومت کا پانچواں بجٹ پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں مزدور کی  کم سے کم اجرت 33 ہزار 750 روپے مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری ملازمین کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے صوبے میں گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہیں 35 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے گریڈ 16 سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہیں 30 فیصد بڑھانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے 17.5 فیصد پنشن بڑھانے اور کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے پر 35 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کم سے کم تنخواہ 35 ہزار 550 روپے ہو جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید