• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی غیر متوقع آمد پر پرستار خوشی سے جھوم اٹھے

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے گھر ’منت‘ کے باہر جمع ہونے والے مداحوں سے ملاقات کی۔

یہ پرستار منت کے باہر اس لیے آئے تھے کہ شاید انہیں شاہ رخ خان کا دیدار نصیب ہوجائے اور ان کی دلی تمنا پوری ہوئی۔

عموماً شاہ رخ خان اپنے گھر کی بالکونی میں عید، سالگرہ اور دیگر کسی اہم موقع پر آتے ہیں لیکن اس بار وہ اپنی فلم ’پٹھان‘ کے ٹی وی پر ریلیز ہونے کے موقع پر بھی پرستاروں کو اپنا جلوہ دکھانے نکل آئے۔

مداحوں نے اپنے پسندیدہ اداکار کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور فلم کے گانوں پر منت کے باہر ڈانس بھی کرتے رہے۔ 



انٹرٹینمنٹ سے مزید