لاہور اور اسلام آباد میں شدید موسم کی خرابی کی وجہ سے فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر خراب موسم کا انتباہ رات ساڑھے گیارہ بجے تک بڑھایا گیا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حد نگاہ اس وقت پانچ ہزار میٹر تک رہا۔
دبئی سے اسلام آباد کی فلائیٹ آئی اے فلائٹ 262 کا رخ ملتان موڑا گیا۔ دبئی سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ اتحاد ایئرویز 233 کا رخ ملتان موڑا گیا۔ ٹورنٹو سے لاہور آنے والی فلائٹ پی آئی اے 798 کو اسلام آباد بھیجا گیا۔ ریاض سے پشاور کی فلائٹ پی کے 728 کارخ اسلام آباد موڑا گیا تاہم وہ واپس پشاور لینڈ کرگئی۔
کراچی سے لاہور جانے والی فلائی جناح کی فلائٹ 9 پی 846 کا رخ اسلام آباد موڑا گیا۔
ابوظبی سے اسلام آباد کی فلائٹ پی کے 262 اور ای وائی 324 کا رخ ملتان موڑا گیا۔
جدہ سے لاہور کی فلائٹ پی آئی اے 760 کا رخ ملتان موڑا گیا۔ لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 747 تین گھنٹے 20 منٹ تاخیرکا شکار ہوئی۔
دبئی سے لاہور آنے والی فلائٹ اتحاد ایئرویز 243 کو ملتان منتقل کیا گیا۔ لاہور سے ابوظبی جانے والی فلائٹ اتحاد ایئرویز 244 تین گھنٹے 5 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔
کراچی سے لاہور کی فلائٹ پی آئی اے 406 لگ بھگ 35 منٹ تاخیر کاشکار ہوئی۔
لاہور سے جدہ کی سیرین ایئر کی پرواز 821 آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئی۔ جبکہ شارجہ سے لاہور کی پرواز پی کے 186 فیصل آباد منتقل کی گئی۔
کراچی سے لاہور کی پرواز فلائی جناح 9 پی846 کا رخ اسلام آباد موڑا گیا۔
لاہور سے کراچی کی فلائٹ فلائی جناح 9 پی847 دو گھنٹے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔