• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل وقت میں متوازن ترین بجٹ پیش کیا گیا، پیپلز پارٹی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں اضافہ سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سفارشات پر  ممکن ہو سکا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے انفارمیشن سیکرٹری راجہ محمد علی منہاس نے ایک بیان میں کیا۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد‘ میاں ہارون قریشی‘ ملک تنویر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری فہیم وقار نے بجٹ کو مشکل وقت میں متوازن ترین بجٹ قرار دیا۔
اسلام آباد سے مزید