• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگ جانی میں اغواءہونے والے خاندان کے 6 افراد بازیاب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سنگ جانی میں اغواءہونے والے خاندان کے چھ افرادکوبازیاب کرالیاگیا۔ پولیس کو وحیدشہزادنے بتایاکہ اس کی بھانجی (م)نے اسےکال کی کہ راشدرؤف ،قاضی اظہرحسین وغیرہ نے ہمارے گھرکوآگ لگادی ہے ہم لوگ ڈرکرمدینہ کالونی کی طرف بھاگ کرآگئے ہیں ، ملزمان ہمارے تعاقب میں ہیں۔ آپ ہماری مددکوپہنچیں ،جس پرمیں وہاں پہنچاتومیری بہن ،بہنوئی اوربھانجیاں وہاں موجودنہ تھے ۔مجھے قوی شبہ ہے کہ ملزمان راشدرؤف ،قاضی اظہر حسین، سردارپٹھان وغیرہ نے انہیں اغواءکرکے کسی نامعلوم مقام پر رکھا ہوا ہے۔کیس کے تفتیشی اے ایس آئی دوست محمدنے جنگ کے استفسار پر بتایاکہ مغویوں کوبازیاب کرالیا گیاہے ،تاہم تفتیشی نے یہ بتانے سے انکارکردیاکہ انہیں کہاں سے بازیاب کرایا گیا۔ ادھرمدعی مقدمہ نے بتایاکہ اس کی بہن ، بہنوئی، دو بھانجوں اور دو بھانجیوں کو ملزموں نے اغواکرلیاتھا جواب بازیاب ہوگئے ہیں جب کہ ملزموں نے عبوری ضمانتیں کرالی ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید