• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھمیال سب ڈویژن اشرف کالونی میں بجلی کی طویل بندش پر عوام سراپا احتجاج

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) دھمیال سب ڈویژن کے علاقہ اشرف کالونی میں بجلی کی طویل بندش پر گرمی کے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات بار بار بجلی کی ٹرپنگ کے باعث اشرف کالونی صفدر پلازہ سٹریٹ کا 200کے وی ٹرانسفارمر خراب ہو گیا۔ اس دوران مقامی عملہ شکایات نے اپنے ٹیلیفون کو متعدد مرتبہ انگیج کر دیا ۔ اس دوران مقامی لائن سپرنٹنڈنٹ‘ ایس ڈی او‘ ایکسین‘ سپرنٹنڈنگ انجینئر سمیت آئیسکو کے کمپلینٹ نمبروں پر بھی حکام کو آگاہ کیا جاتا رہا لیکن حکام کا رویہ عدم دلچسپی کا رہا۔ دن 11بجے مساجد میں اعلان کروا دیا گیا اور سینکڑوں عوام نے دھمیال سب ڈویژن آفس کا رُخ کر لیا اور بارہا دہائی دی جس پر متعلقہ حکام نے یقین دلایا کہ بجلی جلد بحال کر دی جائیگی۔ اس طرح جمعہ کی رات خراب ہونیوالی بجلی ہفتہ کے روز دن 3بجے کے بعد بحال کی گئی۔ عوام نے چیئرمین آئیسکو انجینئر قمر الاسلام راجہ‘ آئیسکو چیف ڈاکٹر امجد خان سے بجلی کی طویل بندش کی تحقیقات کروانے اور غفلت کے مرتکب حکام کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید