• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی بحران کا خاتمہ سیاسی پلیٹ فارم سے ہی ممکن ہے، لیاقت بلوچ

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر )نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سیاسی بحران کا خاتمہ سیاسی پلیٹ فارم سے ہی ممکن ہے۔ 9 مئی کے افسوسناک واقعہ نے حالات کوتیزی سے بدل دیا۔ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تو بحرانوں کا راستہ روکا جاسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے انتخابات 2023صوبائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی نائب امیرمیاں محمداسلم، امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم،صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،صوبائی نائب امراء ڈاکٹرمبشراحمدصدیقی،حافظ تنویراحمد،قاضی محمدجمیل،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اویس اسلم مرزا،عبدالوہاب خان نیازی،محمدعثمان آکاش سمیت دیگرذمہ داران نے بھی اس موقع پر اظہارخیال کیا۔ امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم نے کنونشن میں صوبائی انتخابی منشوروژن پنجاب کااعلان کیا۔صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان نے قومی وصوبائی امیدواران کااعلان کیا۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ عمران سیریزکے بعد ترین سیریزبھی ناکامی سے دوچارہوگی۔ ملک کوعدم استحکام کاشکارکرنے والے کبھی استحکام نہیں لاسکتے ۔
اسلام آباد سے مزید