• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاندنی چوک میں جھگیاں ختم کر کے نوجوانوں کیلئے گیم زون بنانے کا فیصلہ

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے چاندنی چوک راولپنڈی میں بھکاریوں اور نشئیوں کی جھگیاں ختم کر کے یہاں نوجوانوں کےلئےگیمز زون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس پراجیکٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل احمد حسن رانجھا نے جھگیاں ختم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ گیمز زون میں لڈو، کیرم بورڈ،بیلئرڈ کے ٹیبل نصب کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ چھوٹے بچوں کےلئے کیفے ٹیریا بھی بنائے جائیں گےجہاں انہیں کھانے پینے کی اشیاء دستیاب ہوں گی۔
اسلام آباد سے مزید