• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوسربازعورتیں اے ٹی ایم میں بزرگ شہری سے ہاتھ کر گئیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) دو نوسرباز عورتوں نے دھوکہ دہی سے بزرگ شہری کے اے ٹی ایم کارڈکے ذریعے ایک لاکھ روپے نکلوالئے ،تھانہ رمنا کومحمد امین صاحبزادہ نے بتایاکہ جی 11- مرکزمیں اے ٹی ایم کارڈ سے رقم نکال رہا تھا کہ اس دوران دونامعلوم عورتیں اندر آئیں جنہوں نے کہا آپ بزرگ شہری کارڈ استعمال کرنے میں دیر لگاتے ہو ہمیں جلدیہے ،اپنا اے ٹی ایم کارڈدے دو تاکہ جلدی آپکا اے ٹی ایم استعمال ہو جائے۔ انہوں نے باتوں میں لگاکر مجھ سے میر ا اے ٹی ایم لے لیا اور اس دوران دھوکہ دہی سے مجھے کسی اور کا اے ٹی ایم کارڈ دے دیا ۔جب میں نے اسی وقت مشین میں کارڈ ڈالا تووہ کارڈ مشین پھنس گیا مذکورہعورتیں اس دوران کیبن سے باہر نکل گئیں،بعد میں مجھے میسیج آناشروع ہوگئے اورمعلوم ہواکہ میرے کارڈکے ذریعے میرے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ روپے نکلوالئے گئے ہیں۔ ان دونوںنو سرباز عورتوں کو کیمرہ کے ذریعے ٹریس کر کے میری رقم برآمد کروائی جائے۔
اسلام آباد سے مزید