• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنشنوں میں بھی تنخواہوں کے برابر اضافہ کیا جائے‘ ریٹائرڈ ملازمین

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پنشنرز اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین نے اس بات پر شدید احتجاج کیا ہے کہ حاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں میں 35فیصد جبکہ پنشنرز کیلئے صرف ساڑھے 17فیصد اضافہ دیا گیا جو  زیادتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنشنوں میں بھی تنخواہوں کے مساوی اضافہ کیا جانا چاہئے۔ اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کا اجلاس حافظ محمد انصار الحق منگرال کی سربراہی میں ہوا۔ مقررین نے کہا کہ چوتھے سال سے کمیوٹیشن تو رُکی ہوئی تھی مگر اب جون 2022ء سے ماہانہ پنشن بھی ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دی جانے لگی ہے۔   
اسلام آباد سے مزید