• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی میں ملوث باپ بیٹا گرفتار،4کلو ہیروئین برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تھانہ پیرودھائی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کرکے 4 کلو سے زیادہ ہیروئین برآمد کرلی ۔ گرفتارہونے والے منشیات ڈیلرز میں امریز عرف میجی بٹ اور اس کا بیٹا زوہیب عرف ز یبی شامل ہیں،پولیس کے مطابق ملزمان نے تعلیمی اداروں سمیت شہر بھر میں منشیات سپلائی کا انکشاف کیا ہے۔ دونوں باپ بیٹا منشیات سپلائی کی وجہ سے پولیس کو مطلوب تھے۔دریں اثنا پیر ودھائی پولیس نے تین سپلائرز وسیم، عدیل اور صفدر کو گرفتار کر کے 3 کلو سے زیادہ چرس بھی برآمد کی، گزشتہ روز نیوٹاؤن پولیس نے بڑے ڈیلر خرم عرف دادا کو گرفتار کیا تھا۔