• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی آر ڈی اے کی نالہ لئی کے اطراف سے ملبہ اور تجاوزات ہٹانے کی ہدایت

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ نے گزشتہ روز نالہ لئی کا دورہ اور حساس مقامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر اور میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کو ہدایت کی کہ صفائی کا مکمل خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن سے قبل نالہ لئی کے اطراف سے ملبہ اور تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور عوام کو نالہ لئی میں ملبہ گرانے سےروکا جائے۔
اسلام آباد سے مزید