وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نام لیے بغیر جماعت اسلامی کراچی کے میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان پر تنقید کی۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں میئر کے انتخاب کے معاملے پر حافظ نعیم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص رو رہا ہے، 15 جون کے بعد وہ چپ ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک بندہ اتنا چیخ رہا ہے، اب اس کو گھر جاکر آرام کرنا چاہیے، الزام لگانا بہت آسان ہوتا ہے۔
سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں 3 یو سی چیئرمینز گرفتار ہیں، جو بھی گرفتار ہے وہ ووٹ ڈالنے کے لیے ضرور آئے گا۔
اُنہوں نے صوبے کےلیے وفاق کے پروجیکٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کو بھی دیگر صوبوں جتنے فنڈز دیے جائیں، معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔