• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مینڈیٹ پر وڈیرے قبضہ کرنا چاہتے ہیں، حافظ نعیم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی کراچی اور شہر کیلئے میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شہر کے مینڈیٹ پر وڈیرے قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

تحفظ کراچی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں ہم نے لیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جیتی ہوئی سیٹیں واپس لے کر رہیں گے، ہم کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ حلقہ بندیوں کا مسئلہ سامنے لے آئے، آخری دن تک یہ انتخاب ملتوی کروانے کے در پر تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن میں حکومتی وسائل استعمال کیے گئے، فارم 11 اور 12 کے مسائل اٹھائے گئے۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ مرضی کے آر اوز سے نتائج تبدیل کیے، الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے نام پر کھیل کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر بیٹھا کر الیکشن ملتوی کرائے گئے، تمہارے نمبر پھر بھی پورے نہیں ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ 193 نمبر ہمارے ہیں، 155 نمبر تمہارے پاس ہیں۔ حالات سے پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں سیکھا، یہ جمہوریت کے نام پر قبضہ کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مینڈیٹ پر سودے بازی نہیں کریں گے، لوگوں کو خریدنے کی منڈی لگا رکھی ہے، ہماری پُرامن جنگ جاری رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید