سربیا کے نوواک جو کووچ نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی۔
نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس مینز فائنل جیتنے کے بعد سب سے زیادہ 23 گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
نوواک جوکووچ نے تیسری مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہوں نے کیسپر روڈ کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے شکست دی۔