پشاور میں پولیس کی بکتربند پر شدت پسند کی لاش باندھ کر لانے کے واقعے پر سی سی پی او پشاور کا بیان سامنے آگیا۔
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور پولیس نے تھانا متنی کے ایس ایچ او کو معطل کردیا اور معاملے کی تحقیقات کےلیے کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔
سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کو معطل کر کے تفتیش کےلیے ایس پی صدر ڈویژن کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسان زندہ ہو یا مردہ؟ اس کی بےحرمتی برداشت نہیں کی جائے گی۔
سی سی پی او نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس قانون کے دائرے میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرے گی۔ یہ عمل ایس ایچ او کا ذاتی فعل تھا، جس پر اسے معطل کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس انسانی حقوق پر مکمل یقین رکھتی ہے۔