پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما ذلفی بخاری نے اپنی روانگی اور ایئر پورٹ کی تفصیلات پیش کرنے کا اعلان کردیا۔
ایک بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ اپنی ڈومین کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی روانگی اور ایئر پورٹ کی تفصیلات پیش کر رہا ہوں، میں کاروبار کے لیے روانہ ہوا اور مجھے 6 مئی کو واپس آنا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اس بات کا پتہ لگانے میں اتنی محنت اور ایئرٹائم کی ضرورت نہیں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللّٰہ ایک بڑی سازش بنانے کی کوشش کر رہےہیں، یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔