لاہور( این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے دعویٰ کیاہے کہ شاہ محمودقریشی کی رہائی ڈیل کا نتیجہ ہے ‘یہ کیسے کہا جا سکتاہے شاہ محمودتحریک انصاف کو نہیں چھوڑ رہے ‘جو بندہ جیل سے گھر چلا جائے اس کا مطلب ہے اس نے کمٹمنٹ کی ہےوگرنہ دوبارہ جیل میں واپسی ہوتی ہے‘ شاہ محمو د قریشی کے معاملے میں دال میں کچھ کالا ہے ، وہ بھی تحریک انصاف کو چھوڑ یں گے‘اگر حکومت اور اسمبلی کی توسیع کا معاملہ آیا تو حمایت کروں گا‘مجھے اکتوبر میں انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے ،آئینی طور پر حکومت کو چھ ماہ کی توسیع دینے کی گنجائش موجود ہے‘جہانگیر ترین میرے بھائی ہیں لیکن ان کی جماعت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔