• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدرلینڈز: جاسوسی کا خطرہ، چینی طلبا کی اسکالرشپس منسوخ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیدرلینڈز اپنے یہاں تکنیکی شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند غیر ملکی طلبا کی چھان بین کیلئے قانون سازی پر غور کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیدرلینڈز کی ٹیکنالوجی تک چینی طلبا اور کمپنیز کی رسائی روکنے کیلئے یونیورسٹیز اور حکومت کی طرف سے چھان بین کا یہ عمل نافذ کیا جائے گا۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ نئے قوانین یورپی یونین کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے تمام طلبا پر نافذ ہوں گے، ان کا اطلاق صرف چینی طلبا پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز کی انٹیلیجنس ایجنسی (اے آئی وی ڈی) نے اپریل میں انتباہ جاری کیا تھا کہ ڈچ یونیورسٹیز جاسوسی کیلئے ایک پرکشش ہدف ہیں اور چین ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

نیدرلینڈز کی یونیورسٹیز نے پہلے ہی چینی طلبا کی اسکالرشپس منسوخ کرنا شروع کر دی ہیں۔

وزیر تعلیم رابرٹ ڈجگراف نے اپریل میں پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ وہ ان تمام یونیورسٹی پروگرامز کا جائزہ لے رہے ہیں جن کو غیر ملکی فنڈنگ ہوتی ہے۔

2022 میں انہوں نے ایک انفارمیشن سینٹر بھی قائم کیا تھا تاکہ غیر ملکی اکیڈمک پارٹنرشپس کی معلومات اکٹھی کی جاسکیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید