• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ 

ویسٹ انڈیز کرکٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

بھارت کے دورے کا آغاز 12 جولائی سے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 20 جولائی سے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کےلیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کی سائیکل کا آغاز بھی ہوگا۔ 

دورے کے دوران 27 جولائی، 29 جولائی اور یکم اگست کو ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ 

سیریز کے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 3، 6، 8، 12 اور 13 اگست کو کھیلے جائیں گے، جن میں سے آخری دو ٹیسٹ امریکی ریاست فلوریڈا کے لاؤنڈرہل میں کھیلے جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید