• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میو اسپتال لاہور میں اسٹریچر پر لیٹے زخمی مریض کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا


لاہور کے میو اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ کرکے زخمی شہری کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی، ملزم اور مقتول دونوں کی شناخت ہوگئی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوا، اور اسٹریچر پر لیٹے زخمی ساجد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

 فرار ہوتے ہوئے ملزم کو اسپتال عملے نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، مقتول ساجد کی والدہ کی مدعیت میں ملزم بوٹا اور اس کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید