• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بیرونی ادائیگیوں میں ڈیفالٹ نہیں کرے گا، وزیر مملکت خزانہ

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان بیرونی ادائیگیوں میں ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ہم اس وقت آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں، آئی ایم ایف پروگرام میں کیے وعدوں کے مطابق چلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مستقل بنیادوں پر بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف کی ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سے بھی بات چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کیلئے بات آگے بڑھے گی، پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں معاہدے کے خواہاں ہیں۔

وزیر مملکت خزانہ کا کہنا تھا کہ پیرس کلب یا دیگر عالمی اداروں سے قرضے ری شیڈول نہیں کرائیں گے، بعض ممالک کے ساتھ قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے سوچا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو بجٹ میں ایمنسٹی نہیں دے رہی، ایک لاکھ ڈالر بھجوانے سے متعلق شق پہلے ہی قانون میں ہے۔

قومی خبریں سے مزید