پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے پریکٹس کا آغاز کردیا۔
محمد نواز جنوبی افریقا میں ری ہیب مکمل کر رہے ہیں جہاں انہوں نے ری ہیب کے آخری مرحلے میں پریکٹس کا آغاز کیا۔
اس حوالے سے محمد نواز کا کہنا ہے کہ انجری کے بعد پہلی پریکٹس کی جو بہترین رہی۔
محمد نواز نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ڈیرل مچل کے شاٹ کو پکڑنے کی کوشش کے دوران انجرڈ ہوئے تھے۔