• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی متفقہ منظوری دے دی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

جسٹس مسرت ہلالی خیبر پختونخوا سے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج ہوں گی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان  کے جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے  جسٹس مسرت ہلالی کا نام تجویز کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید