• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان سے LNG کارگو اگلے ماہ پاکستان آنا شروع ہوجائیں گے، اعلامیہ


وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ آذربائیجان سے اگلے ماہ سے رعایتی ایل این جی کار گو پاکستان آنا شروع ہوجائیں گے، کابینہ نے آذربائیجان سے ایل این جی پاکستان لانے کی منظوری دے دی ہے۔

 وزیراعظم آفس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو باکو میں ملاقات میں آگاہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ 6 ماہ سے اس ڈیل پر کام کررہے تھے۔

اعلامیے  میں کہا گیا کہ آذربائیجان کی قومی ایل این جی کمپنی ہر ماہ رعایتی قیمت پر ایک ایل این جی کارگو پاکستان بھجوائے گی، دونوں ممالک  نے توانائی، زراعت، ٹرانسپورٹ، دفاع، سرمایہ کاری و تجارت اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

آذربائیجان پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں تعاون کرے گا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ آذربائجان پاکستان کی تیل و گیس کے شعبے میں مدد کرے گا۔ پی ایس او، آذربائیجان کی کمپنی سوکار پاکستان کی توانائی ضروریات پورا کرنے میں کردار ادا کرے گی۔

آذربائیجان کی آذرایئرلائن اسلام آباد اور کراچی کیلئے دو پروازیں چلائے گی، شمسی توانائی کے شعبے میں آذربائیجان پاکستان میں سرمایہ کاری کرےگا، دفاع کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر بھی دونوں ممالک کی قیادت میں اتفاق کیا گیا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان پہلے ہی پاکستان سے درآمدی چاول پر امپورٹ ڈیوٹی سے استثنیٰ دے چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید