• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں مشتعل ہجوم نے مرکزی وزیر کا گھر جلا ڈالا

بھارتی ریاست منی پور میں مشتعل ہجوم نے مرکزی وزیر برائے خارجہ امور آر کے رانجن کا گھر جلا ڈالا۔

وزیر کے گھر ہونے والی تباہی کی تصاویر میں خاکستر گاڑیاں، دستاویزات اور سیاہ دھوئیں سے اٹی ہوئی دیواریں نظر آرہی ہیں۔

حملے کے دوران جلائی گئی گاڑیاں
حملے کے دوران جلائی گئی گاڑیاں

مشتعل ہجوم نے سامنے آنے والی ہر شے کو جلا ڈالا، واقعے کے وقت گھر پر کوئی نہیں تھا۔

ہجوم نے وزیر کے گھر کو جلانے کیلئے پیٹرول بم پھینکے، کتابوں کو آگ لگائی اور راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک ہزار افراد نے وزیر کی رہائشگاہ پر حملہ کیا۔

حملے کے وقت گھر کا کوئی فرد موجود نہیں تھا لیکن سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے جن سے ہجوم نے اسلحہ چھین لیا۔

خیال رہے کہ منی پور میں پچھلے 45 دن سے کشیدگی اور پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔

بگڑتی صورتحال میں 100 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 10 ہزار سے زائد گھروں کو نذرآتش کیا جاچکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید