• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن اننگز ڈکلیئر کردی

ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ نے زبردست فیصلہ کرکے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔

انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 393 رنز  8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ دوسری طرف آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنالیے ہیں۔

انگلش ٹیم کے جو روٹ 118 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، جبکہ جونی بیئرسٹو نے 78، زک کراولی نے61، ہیری بروکس نے 32، اولی پاپ نے 31 اور معین علی نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کے نیتھن لائن نے 4، جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ اسکاٹ بولینڈ اور کیمرون گرین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید