• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنقید کے باوجود پربھاس کی نئی فلم کا پہلے ہی دن ریکارڈ بزنس

بھارتی فلم آدی پورش نے زبردست تنقید کے باوجود پہلے ہی دن بھارت میں سوا 37 اور دنیا بھر میں 140 کروڑ کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

اوم راوت نے آدی پورش کو زبردست تنقید کے باوجود جمعے کو ریلیز کیا، یہ فلم ہندو مذہبی کتاب رامائن سے ماخوذ ہے۔

اس فلم نے باکس آفس پر پہلے ہی دن ریکارڈ توڑ بزنس کیا، بھارت میں اس نے سوا 37 کروڑ اور دنیا بھر سے 140 کروڑ کمالیے ہیں۔

فلم میں پربھاس نے راگھو، کریتی سینن نے جانکی اور سیف علی خان نے لنکیش کا کردار نبھایا، فلم کو ٹی سیریز کے بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔

ٹی سیریز نے اپنے سوشل میڈیا پر فلم آدی پورش کی کمائی سے متعلق اعداد شمار شیئر کیے اور اسے بڑی کامیابی قرار دیا اور ساتھ ہی لوگوں کی محبت پر عاجزی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے ٹی سیریز کے پریس نوٹس کی بنیاد پر فلم کی پہلے دن کی کمائی کو بالی ووڈ میں ریکارڈ قرار دیا اور کہا کہ آدی پورش باکس آفس پر اثر انگیز ثابت ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آدی پورش اپنی شاندار باکس آفس پرفارمنس کی بدولت ریتھک روشن کی وار، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ کی برہمسترا اور شاہ رخ خان کی پٹھان کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید